جوڈیشل کمشن، ججز تبادلوں کی منظوری، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Calender Icon بدھ 29 اپریل 2026

اسلام آباد،وفاقی وزارت قانون و انصاف نے ہائیکورٹ کے 3جج صاحبان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن (Judges transfer notification)جاری کر دیا۔

وزارتی نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کیا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے سندھ ہائیکورٹ تبادلہ کیا جاتا ہے۔

آرٹیکل 200 کی ذیلی شق 1 کے تحت جوڈیشل کمیشن نے ججز کے تبادلے کی منظوری دی۔وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیںؒ:’’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی بول رہے ہوتے‘‘، شاہ چارلس کا ٹرمپ پر طنز

وزیراعظم کی ایڈوئس پر قائم مقام صدر نے پیرا 7 کے تحت ججز تبادلے کی منظوری دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تینوں ججز کے تبادلوں کے فیصلے کثرت رائے سے کیےگئے۔