فارن فنڈنگ کیس، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف چالان جمع

Calender Icon بدھ 29 اپریل 2026

اسلاما آباد،بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف چالان جمع، بینکنگ کورٹ(banking court) میں 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس، بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کیس میں عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں اس کیس کی کل سماعت مقرر کی گئی ہے ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران ابتدائی قانونی امور اور چالان سے متعلق اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

کیس کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے، یہ مقدمہ سیاسی اورقانونی حلقوں میں خاصی اہمیت اختیارکرچکا ہے کیونکہ اس کے ممکنہ نتائج مستقبل کی سیاسی صورتحال پراثر انداز ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:جوڈیشل کمشن، ججز تبادلوں کی منظوری، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

فریقین کی جانب سے وکلا کل عدالت میں اپنے دلائل پیش کریں گے۔ عدالت کی جانب سے آئندہ کارروائی کا لائحہ عمل بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔