لاہور، پنجاب حکومت عوامی مسائل کے بجائے فلم سٹی جیسےغیر ضروری منصوبوں پرتوجہ دے رہی ہے، اپوزیشن رہنماکا ایوان میں خطاب
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما اعجاز شفیع نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت دسمبر تک ختم ہو جائے گی۔
پی ٹی آئی ایم پی اے اعجازشفیع نے پنجاب اسمبلی میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے غیر ضروری منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔
اپوزیشن رہنما نے الزام عائد کیا کہ حکومت فلم سٹی جیسے منصوبوں میں مصروف ہے جبکہ ملک کے اصل مسائل پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں، لیکن حکمران طبقہ ان مسائل پر توجہ دینے کے بجائے نمائشی منصوبوں میں دلچسپی لے رہا ہے، کسان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور زرعی شعبہ بحران کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کسانوں کے تحفظ اور ریلیف کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، ان کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو زرعی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔












بدھ 29 اپریل 2026 