سرحدی علاقے میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے جہاں انگوراڈا(Angoor Adda) کے قریب مبینہ گولہ باری کے نتیجے میں مقامی آبادی متاثر ہوئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اپریل 2026 کو سرحد پار سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جو ایک رہائشی مکان پر آ گرا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ مقامی شہریوں کے گھر پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشفاق کے مطابق ہسپتال میں تین بچوں سمیت پانچ زخمی لائے گئے ہیں، جن کی حالت زیرِ نگرانی ہے۔ متاثرہ خاندان کے افراد نے بتایا کہ گولہ اچانک گھر پر گرا جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا اور پورا گھر لرز اٹھا۔
مزیدپڑھیں:ایران کی ناکہ بندی جینیئس فیصلہ ہے: ٹرمپ
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی اس نوعیت کی فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور عام شہری، خصوصاً بچے، شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔












جمعرات 30 اپریل 2026 