عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان

Calender Icon جمعرات 30 اپریل 2026

17 مئی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ذوالحجہ کا آغاز 18 مئی سے ہو گا اور عیدالاضحیٰ(Eid-ul-Adha) 27 مئی کو منائی جائے گی۔

موجودہ اسلامی مہینہ ذوالقعدہ 19 اپریل 2026 کو شروع ہوا تھا۔ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو متوقع ہے۔ اگر چاند نظر نہ آیا تو عیدالاضحیٰ 28 مئی کو ہو گا۔

سرکاری کیلنڈر کے مطابق عید کی تعطیلات 27 سے 29 مئی متوقع ہیں۔ اگر ذوالحجہ 19 مئی سے شروع ہوا تو تعطیلات 28 سے 30 مئی ہو سکتی ہیں، تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائیگا۔

مزیدپڑھیں:سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر ، قیمت میں بڑا اضافہ