مریم نواز کا جنوبی پنجاب کچہ کیلئے 23 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

Calender Icon جمعرات 30 اپریل 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کےکچہ ایریا کیلئے 23 ارب کے ترقیاتی منصوبوں (south punjab development projects)کا اعلان کیا ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے کچہ ایریا میں’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘پروگرام شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے 14500 ایکڑ سرکاری اراضی کچہ کے لوگوں کو دینے اور کچہ کیلئے ٹرانسپورٹ اورکلینک آن ویل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کچہ ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کےتحت اسکول، اسپتال، سڑکیں، پُل بنیں گے۔

اعلامیے کہا گیا ہے کہ مریم نوازکی ہدایت پر موبائل وٹرنری اسپتال اور لیب بھی دی جائے گی، جنوبی پنجاب میں کچہ میں پہلی مرتبہ سولرانرجی سے چلنے والی ڈرون سرویلنس شروع کی گئی ہے جب کہ کچہ کے علاقوں میں تھانوں اور چیک پوسٹوں میں بھی سیف سٹی مانیٹرنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے کچے میں امن و امان کے لیے 7.1 ارب روپےخرچ کیےجائیں گے، کچے میں سوشل انفرااسٹرکچر پر 13.9 ارب خرچ کیےجائیں گے.

مزید پڑھیں:خلیجی ممالک کا مقدر مشترکہ، خطے میں غیر ملکیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: ایرانی سپریم لیڈر

6 ہزار 551 طالبات کو اسکول مِیل مِلک پیک ملیں گے جب کہ 300 طلبہ کو ہونہاراسکالرشپ اور 300 کولیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔