اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے ضلعی صدر شہزاد آصف جاوید (shehzad asif)نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو باعزت روزگار اور مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع دینا مثبت قدم ہے۔
شہزاد آصف جاوید کا کہنا تھا کہ ماضی میں مصطفیٰ کمال کے دور میں کراچی میں ترقیاتی کاموں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مؤثر حکمرانی شہری زندگی میں واضح بہتری لا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:چیئرمین نیب، وفاقی وزیر ہاؤسنگ ملاقات، سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال و شفافیت پرگفتگو
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔












جمعرات 30 اپریل 2026 