مزدور رہنماء حاجی اختر حسین باگڑی (akhtar hussain bagari)نے کہا ہے کہ ہر دورِ حکومت میں مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور انہیں ان کا جائز مقام دینے سے گریز کیا جاتا رہا ہے۔
سیالکوٹ میں مزدوروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مزدور اپنی محنت سے معاشرے اور معیشت کو سہارا دیتے ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں خاطر خواہ ریلیف نہیں ملتا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض اداروں کو مزدوروں کے معاملات میں استعمال کیا جا رہا ہے، جو ایک تشویشناک رجحان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ مئی ہر سال منایا تو جاتا ہے، لیکن عملی طور پر مزدوروں کی زندگی میں بہتری نہیں آتی۔
مزید پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت، سپر ٹیکس کے نفاذ کو آئینی قرار دیدیا، تفصیلی فیصلہ جاری
لیبر رہنما نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز شریف اور متعلقہ حکام اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ انہیں حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔












جمعرات 30 اپریل 2026 