نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سہولتی اراضی (immunity lands decide)کی غیر قانونی استعمال اور تاخیر کا شکار منتقلی کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے ہزاروں کنال زمین سی ڈی اے کے نام منتقل کر دی ہے۔ اس اقدام کو شہری سہولیات کے تحفظ اور عوامی حقوق کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس عمل کی نگرانی ڈی جی نیب اسلام آباد/راولپنڈی وقار احمد چوہان نے کی، جبکہ سی ڈی اے، محکمہ مال اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ نے بھی تعاون فراہم کیا۔
پہلے مرحلے میں گلبرگ ریزیڈینشیا اور مارگلہ ویو ڈی-17 سمیت مختلف سوسائٹیز کی ہزاروں کنال زمین باقاعدہ طور پر سی ڈی اے کے حوالے کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اس زمین کی مجموعی مالیت تقریباً 66 ارب روپے بنتی ہے، جبکہ مزید ہزاروں کنال اراضی کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔ یہ وہ زمینیں تھیں جو کئی دہائیوں سے قانونی پیچیدگیوں اور بے ضابطگیوں کا شکار تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان زمینوں کو اصل مقصد یعنی پارکس، تعلیمی اداروں اور صحت کی سہولیات کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، جس سے شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
مزید پڑھیں:نیب اصلاحاتی حکمت عملی میںبڑی پیشرفت، ہزاروں کنال سہولتی اراضی سی ڈی اے کے نام منتقل
نیب کے مطابق یہ اقدام صرف ریکوری تک محدود نہیں بلکہ ایک وسیع اصلاحاتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ اور عوامی اعتماد کی بحالی ہے۔












جمعرات 30 اپریل 2026 