اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم “(apna ghar scheem)کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اسکیم کی خود نگرانی کرنے کا اعلان بھی کیا۔
جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی اور اسکیم کا باقاعدہ اجرا کیا۔
اسکیم کے تحت ایک کروڑ تک قرض آسان شرائط پر دستیاب ہوگا۔ اسکیم کا اطلاق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ہوگا۔
وزیر اعظم نے بینکوں کو قانون کے مطابق قرض جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غفلت پر وارننگ بھی دی۔
وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسکیم کے تحت پہلا ہدف 50 ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دینا ہے،آئندہ 4 برسوں میں اسے 5 لاکھ گھروں تک لے جانے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بینک اس میں حصہ نہیں ڈالیں گے وہ خیر کی توقع نہ رکھیں ، اسکیم کا ہر مہینے خود جائزہ لیں گے ،اسکیم کے تحت 10 مرلے کی زمین تک گھر بنایا جاسکے گا ، ایک کروڑ تک قرض آسان شرائط پر دستیاب ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھر سے محروم ہے، لوگوں کو چھت کی فراہمی مقدس فریضہ ہے، گھر کے لیے قرض حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
مزید پڑھیں:ورچوئل ایسٹس کے لیے قانونی فریم ورک جلد تیار ہوگا، چیئرمین بلال بن ثاقب
وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کو چھت کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ اسکیم چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے بھی ہے اس اسکیم کیلئے 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کی گئی ہے ، اسکیم کا حجم 3.2 کھرب روپے کا ہے۔












جمعرات 30 اپریل 2026 