اسلام آبا،یورو بانڈز کی فروخت کے ذریعے قرض کے حصول کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر دوبارہ 21 ارب ڈالر(twenty own trillion dollars) کی سطح سے تجاوز کر گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں 73 کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالر ذخائر کا حجم بڑھ کر 15 ارب 82 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد بینکوں کے پاس فارن کرنسی اکاؤنٹس میں 5 ارب 44 کروڑ 11 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔
مزید پڑھی:’’ ہم بھی انسان ہیں، ہماری پرائیویسی کا بھی خیال رکھیں ‘‘ جگن کاظم اپیل
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 27 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، جو معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔












جمعرات 30 اپریل 2026 