عذرا فضل پیچوہو نے اسلام آباد میں او آئی سی کامسٹیک کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان صحت، سائنس اور روایتی طب(traditional health) کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں 11 رکنی چینی وفد نے شرکت کی، جس میں روایتی چینی طب، صحت عامہ اور غذائیت کے ماہرین شامل تھے۔ وفد کا دورہ کامسٹیک کی کاوشوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سائنسی اور طبی روابط کو فروغ دینا ہے۔
صوبائی وزیر نے سندھ میں صحت کے شعبے میں جاری اقدامات، خصوصاً ویکسینیشن مہمات اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر روشنی ڈالی اور کہا کہ چین کے ساتھ تعاون سے عوامی صحت کے نتائج مزید بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ کامسٹیک رکن ممالک کے درمیان صحت، تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے اس سلسلے کی اہم کڑی ہیں۔
مزید پڑھیں:یورو بانڈز سے قرض کا حصول، زرمبادلہ ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اجلاس میں دونوں جانب سے تحقیقاتی شراکت داری، علم کے تبادلے اور جدید و روایتی طب کے امتزاج کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔












جمعرات 30 اپریل 2026 