وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ (monthly economic reprot)جاری کر دی ہے جس میں مہنگائی کی شرح مزید اوپر جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اپریل میں مہنگائی ا8سے 9فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق سپلائی چین میں خلل کو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورت حال کے باوجود پاکستانی معیشت مستحکم ہے ۔
لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں گروتھ برقرار ، آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ۔ سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے اور مقامی طلب میں بہتری کے اشارے ہیں ۔ معاشی سرگرمی آئندہ مہینوں میں مضبوط رہنے کا امکان ہے ۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی سے عالمی قیمتوں اور سپلائی میں خطرات برقرار ۔ پھر بھی ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات سے بیرونی کھاتہ مستحکم رہنے کی توقع ہے ۔ میکرو اکنامک بنیادیں مضبوط اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔ حکومتی پالیسی اقدامات سے منفی اثرات محدود رکھنے کی کوششیں جاری ہیں ۔
مزید پڑھیں:سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں 25 ارب روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو میں سات اعشاریہ سات فیصد اضافہ ریکارڈ ۔ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں آٹھ اعشاریہ دو فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ۔












جمعرات 30 اپریل 2026 