30 مئی تا 5 جون، پاک آسٹریلیا ون ڈے کرکٹ سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

Calender Icon جمعرات 30 اپریل 2026

اسلام آباد،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متوقع ون ڈے سیریز (one day kirket series)کے عارضی شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم رواں سال مئی کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 30 مئی سے 5 جون کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے جبکہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے باہمی معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بنگلا دیش روانہ ہوگی جہاں وہ مزید ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ دونوں بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری، شدید مہنگائی کی پیشگوئی

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی تیاری کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔