26-2025: پاکستان کا امریکا کیساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ

Calender Icon پیر 10 اگست 2026

اسلام آباد: پاکستان کا مالی سال 26-2025 امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025 میں پاکستان نے امریکا کو 5 ارب 91 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں جبکہ اسی عرصے میں امریکا سے پاکستان کی درآمدات 3 ارب 32 کروڑ ڈالر رہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس مالی سال 26-2025 میں 2 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران امریکا کے لیے پاکستان کی مجموعی برآمدات 29 ارب 15 کروڑ ڈالر جبکہ امریکا سے مجموعی درآمدات 12 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں۔

مزید پڑھیں:یوم آزای پر امن وامان کیلئے مری میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق 5 سال کے دوران پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔