کراچی ،احتساب عدالت نمبر III نے ریفرنس نمبر 01/2025 میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض حسین(malik riaz hussain) اور دیگر ملزمان کے خلاف دائمی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالتی حکم کے مطابق اس سے قبل 23 اپریل 2026 کو تمام ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔ تازہ فیصلے کے تحت مرکزی ملزم ملک ریاض کے ساتھ دیگر نامزد افراد کے بھی مستقل وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:عالمی سوشل میڈیا کمپنیز کے پاکستان میں دفاتر کھولنے کی حکومتی کوشش ناکام
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ریاست بمقابلہ ملک ریاض حسین اور دیگر کیس میں عمل میں لائی گئی، جسے احتساب کے عمل میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔












جمعرات 30 اپریل 2026 