پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon جمعرات 30 اپریل 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں(petrol prices) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 3 روپے 88 پیسے کم کردی گئی، ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 69 پیسے لیوی عائد کی گئی ہے، ڈیزل پر پہلے لیوی صفر تھی۔

ایچ او بی سی پر لیوی 305 روپے 37 پسے فی لیٹر پہلے ہی عائد ہے، مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20 روپے 36 پسے فی لیٹر مقرر ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 84 پسے فی لیٹر بھی پہلے سے عائد ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزیدپڑھیں:مہمند: سکیورٹی فورسز کی کاررئوائی،دراندازی کی 2کوششیں ناکام ،13خوارج ہلاک

دوسری جانب اوگرا نے مٹی کا تیل 4 روپے 45 پیسے سستا کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 365 روپے 21 پیسے تھی۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کررہی ہیں، کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔