امریکی فوج میں اے آئی کا بڑھتا استعمال، پینٹاگون نے 7 بڑی ٹیک کمپنیوں سے معاہدے کر لیے

Calender Icon جمعہ 1 مئی 2026

امریکی محکمہ دفاع United States Department of Defense نے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو مزید وسعت دیتے ہوئے سات بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ نئے معاہدے کر لیے ہیں، جن کا مقصد فوجی نظام میں جدید اے آئی صلاحیتوں کو شامل کرنا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق ان معاہدوں کے ذریعے اے آئی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی رسائی فوج کے حساس اور خفیہ نیٹ ورکس تک بڑھائی جائے گی، تاکہ دفاعی آپریشنز کو زیادہ تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

ان معاہدوں میں OpenAI، Google، Microsoft، Amazon Web Services، NVIDIA، SpaceX اور ریفلیکشن سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کو پینٹاگون کے جدید “امیپیکٹ لیول 6 اور 7” نیٹ ورکس تک رسائی دی جائے گی، جس کے ذریعے فوجی اہلکار منصوبہ بندی، لاجسٹکس، اہداف کے تعین اور دیگر اہم دفاعی امور میں اے آئی ٹولز استعمال کر سکیں گے۔

تاہم اس فہرست میں Anthropic شامل نہیں ہے، جس کے ساتھ پینٹاگون کے قواعد و ضوابط اور سپلائی چین سکیورٹی کے معاملے پر تنازع جاری ہے۔ اسی تناظر میں امریکی دفاعی ادارے نے اس کمپنی کے استعمال پر پہلے ہی پابندیاں عائد کی تھیں۔

پینٹاگون کے مطابق اس کا مرکزی اے آئی پلیٹ فارم “GenAI.mil” گزشتہ چند ماہ میں 13 لاکھ سے زائد فوجی اہلکار استعمال کر چکے ہیں، جو دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کی واضح علامت ہے۔