ٹیکساس میں افسوسناک طیارہ حادثہ، پانچ افراد جاں بحق

Calender Icon جمعہ 1 مئی 2026

امریکی ریاست Texas کے شہر Austin کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ آسٹن کے جنوب مغرب میں تقریباً 40 میل کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں طیارہ اچانک گر کر زمین سے ٹکرا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، تاہم طیارے میں سوار تمام مسافر پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا، جبکہ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ طیارہ گرنے کی اصل وجہ کیا تھی۔