معرکۂ حق (Marka-e-haq) میڈیا کی آنکھوں سے فتح کی داستان” کے عنوان سے ایک خصوصی ڈاکومنٹری منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں عالمی میڈیا کے تناظر میں پیش آنے والے واقعات اور بیانیے کی تبدیلی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ڈاکومنٹری میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں پیش کی جانے والی رپورٹس نے وقت کے ساتھ ایک مختلف رخ اختیار کیا، اور کئی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے مؤقف کو نمایاں جگہ ملی۔ اس میں ان لمحات کو بھی شامل کیا گیا ہے جب مختلف آراء کے باوجود حقائق کو تسلیم کرنے کی بات سامنے آئی۔
مزیدپڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی اور سچ سے خوفزدہ بھارت بزدلانہ ہتھکنڈوں پراترآیا
پروگرام کے مطابق یہ صرف ایک واقعے کی عکاسی نہیں بلکہ اس بیانیے کی کہانی ہے جسے عالمی سطح پر دیکھا اور مختلف انداز میں پیش کیا گیا۔ ڈاکومنٹری میں میڈیا کے کردار، معلومات کے بہاؤ اور عالمی ردعمل کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔












ہفتہ 2 مئی 2026 