کراچی: ٹریلر کے نیچے آ کر دو مزدور جاں بحق، افسوسناک واقعے کی ویڈیو سامنے آ گئی

Calender Icon ہفتہ 2 مئی 2026

Karachi میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں دو افراد ٹریلر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ دو روز قبل لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں 25 سالہ ارشد اور 30 سالہ ضمیر زندگی کی بازی ہار گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں مزدور شدید گرمی سے بچنے کے لیے ٹریلر کے نیچے لیٹ گئے تھے اور اسی دوران انہیں نیند آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریلر ڈرائیور کو ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا، اور اس نے گاڑی چلا دی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد ٹریلر تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

خیبر پختونخوا میں روسی فاختہ کے شکار کی مشروط اجازتمزید پڑھیں؛

مزید بتایا گیا ہے کہ کچھ فاصلے پر پہنچنے کے بعد کلینر نے بھاگ کر ڈرائیور کو حادثے سے آگاہ کیا، جس کے بعد وہ دونوں ٹریلر میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تاحال اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا، تاہم فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔