بیلاروس کی لڑکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کرلی

Calender Icon ہفتہ 2 مئی 2026

سوشل میڈیا (Social media)پر ہونے والی ایک دوستی محبت میں بدلی تو بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آ پہنچی۔ Faisalabad میں اس انوکھی کہانی نے ایک نئے موڑ لیا، جہاں اس نے اسلام قبول کر کے اپنے پسندیدہ شخص سے شادی کرلی۔

32 سالہ صغیر حسین کے مطابق تقریباً 10 ماہ قبل ان کی بیلاروسی لڑکی اولگا سے سوشل میڈیا پر بات چیت شروع ہوئی، جو وقت کے ساتھ گہری وابستگی میں بدل گئی۔ دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نے اس رشتے کو مزید مضبوط کیا اور بالآخر انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

اولگا نے محبت کی خاطر اپنا وطن چھوڑا اور فیصل آباد پہنچ گئی، جہاں اس نے صغیر حسین کے ہمراہ ایک مقامی مسجد میں جا کر اسلام قبول کیا۔ بعد ازاں اس کا اسلامی نام اولگا حسین رکھا گیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد دونوں کی سادہ مگر خوشگوار شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس طرح یہ جوڑا ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے ازدواجی زندگی میں داخل ہوگیا۔