بانی پی ٹی آئی عمران خان(Imran Khan) کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ(Jemima Goldsmith) نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر جمائما نے آئرش، آسٹریلوی ارب پتی فنانسر کیمرون اوریلی سے منگنی کر لی ، دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق قائم تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی اوریلی کے بیٹے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا
ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی تھی جو بعد میں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی، جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے۔ جمائما کے اہلخانہ نے بھی کیمرون اوریلی سے ملاقات کی ہے۔












اتوار 3 مئی 2026 