کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 19 جہازوں کی آمد اور ایک جہاز کی روانگی شیڈول ہیں۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری (Junaid anwar chudhary)نے کراچی پورٹ کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیدیا ۔ کہتے ہیں جہازوں کی مسلسل آمدورفت سمندری تجارت میں بہتری کا اشارہ ہے۔
جنید انوارچوہدری کے مطابق کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز ہونے سے لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 45 ہزار 171 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو کی ترسیل ہوئی ۔ درآمدات 19 ہزار 300 ٹن،برآمدات 25 ہزار 868 ٹن ریکارڈ کی گئیں۔
بلک کارگو 11 ہزار 944 ٹن، کلنکر کی برآمدات 6 ہزار 114 ٹن رہی ۔ مائع کارگو کی ہینڈلنگ 10 ہزار 352 ٹن تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:مظفرگڑھ: ایف بی آر کریک ڈائون، 205 ملین کا اسمگلڈ سامان ضبط
وفاقی وزیربرائے بحری امور کا کہنا ہے کہ پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کی تیزئ سے لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہو رہا ہے












اتوار 3 مئی 2026 