شہر قائد میں موسم (Weather)آج شدید گرم اور خشک ہونے کے سبب صبح 11 بجے ہی درجہ حرارت 41 ڈگری پر پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 8 فیصد ہونے کے سبب گرمی کا احساس 37 ڈگری کے مساوی ہے، شہر میں شمال مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹی کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہے گی جبکہ شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ پارہ 37 سے 39 اور بدھ کو 36 تا 38 ڈگری رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی: ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9۔40 جبکہ نمی کا تناسب 52 فیصد رہا۔
کراچی میں گرم ترین دن کے دوران ہیٹ انڈیکس اصل درجہ حرارت کے مقابلے میں 4 تا 5 ڈگری اضافے سے 45 ڈگری کے مساوی محسوس ہوا۔
شمالی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب دن بھر لو کے تھپیڑے چلے، متوازی سمت کی ہواؤں کے سبب سمندری ہوائیں کئی گھنٹے غیرفعال رہیں۔












پیر 4 مئی 2026 