پاکستان و ایران کا کشیدگی میں کمی و سفارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

Calender Icon پیر 4 مئی 2026

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار(Ishaq Dar) اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گزشتہ رات تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتِ حال، جاری کشیدگی اور امن و استحکام کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا، پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے اور فریقین کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے خطے میں پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدپڑھیں:بھارت میں کام کے دوران اردو الفاظ استعمال کرنے پر مشکلات کا سامنا رہا: عمران عباس کا انکشاف

اسحٰق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے اور سفارتی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔