آئی آر جی سی بحریہ نے زیر کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کردیا

Calender Icon پیر 4 مئی 2026

تہران ،پاسداران انقلاب گارڈزکی بحریہ نے ایرانی فوج کےزیرکنٹرول آبنائےہرمزکا نیا نقشہ (new Hormuz map)جاری کردیا۔ جاری کردہ نقشے میں آبنائے ہرمزکےجنوب میں ایرانی کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے درمیان ایک خط واضح کیاہے

نقشے میں آبنائے ہرمزکے جنوب میں ایرانی کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے درمیان ایک خط واضح کیا گیا۔

اس سے قبل ایرانی فوج نے تمام تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلیے ایرانی فوج سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

ایرانی خاتم الانبیاسینٹرل ہیڈکوارٹرز کے سینئرکمانڈر نے کہا کہ آبنائےہرمزکو مکمل طورپر سنبھالے ہوئے ہیں، امریکی بحریہ آبنائے ہرمزکے قریب بھی نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کےکسی بھی حصےمیں کسی بھی سطح کے خطرے کا سختی سےجواب دےگا۔

مزید پڑھیںاوپن اے آئی نے کوڈیکس ٹول میں اے آئی کمپینن کا اضافہ کر دیا

اس سے قبل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔