کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 6.5 ارب روپے کی منظوری

Calender Icon منگل 5 مئی 2026

سندھ کابینہ نے کراچی (Sindh Cabinet)کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے فنڈز فوری جاری کرنے اور سڑکوں کی مرمت جلد شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے شہر کے ایس3 منصوبے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دی ہے جبکہ ضلعی عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 48.9 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر حیدرآباد کوٹری کے درمیان نئے پل کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی ہے، نیا پل اندرونِ ملک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بڑی سہولت ثابت ہو گا۔

مزیدپڑھیں:انجینئر امیر مقام کا مولانا محمد ادریس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ترجمان کا کہنا ہے کہ دادو میں پیر الہٰی بخش لاء کالج کے لیے 25 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ سکھر ٹراما سینٹر جون 2026ء تک فعال بنایا جائے۔

سندھ کابینہ نے شہید بینظیر آباد ڈویژن میں انسدادِ تجاوزات ٹربیونل قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک پراپرٹی ایکٹ 2010ء کے مؤثرنفاذ کے لیے نیا ٹربیونل تشکیل دیا جائے گا۔