پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل کی بندش کا اعلان

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

 امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور(Peshawar) میں امریکی قونصلیٹ جنرل کی مرحلہ وار بندش کا اعلان کر دیا ۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی امور کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو منتقل کی جائے گی۔

یہ فیصلہ ہمارے سفارتی عملے کی حفاظت اور وسائل کے بہتر استعمال کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ہماری پشاور میں موجودگی میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے، لیکن پاکستان میں ہماری پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی۔

ہم خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ اپنے بامعنی روابط جاری رکھیں گے تاکہ معاشی تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے، علاقائی سلامتی کو فروغ دیا جا سکے، اور امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔امریکی محکمہ خارجہ، پاکستان میں امریکی مشن اور اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود اپنے دیگر سفارتی دفاتر کے ذریعے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت جلد مستقل امن میں بدلے گی، وزیر اعظم