آبنائے ہرمز سے گزرتے بحری جہاز پر حملہ ہوا: فرانسیسی شپنگ کمپنی کی تصدیق

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

تہران  کے قریب آبنا ئے (Strait of hurmuz)ہرمز میں جہارکوواقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں عملے کے کئی افراد زخمی ہوئے اور جہازکو بھی نقصان پہنچا: کمپنی

فرانسیسی شپنگ کمپنی نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کردی۔

فرانسیسی شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں عملے کے کئی افراد زخمی ہوئے اور جہازکو بھی نقصان پہنچا۔

خبر ایجنسی کے مطابق زخمی عملے کو جہاز سے نکال لیا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کا بڑا یوٹرن، افزودہ یورینیئم ملک سے باہر منتقل کرنے پر رضامندی

فرانسیسی شپنگ کمپنی کے مطابق صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور عملے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔