معرکہ حق میں کامیابی کا جشن، شہر شہر تقریبات، ریلیاں، شہدا کو خراج عقیدت پیش

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

معرکہ حق(Marka-e- haq) میں کامیابی کا جشن منایا جارہا، شہر شہر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور کے قلعہ بالا حصار کے سامنے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں، پیر محل میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، شرکا کے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ساہیوال میں پروقار تقریب ہوئی، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

قومی یکجہتی اور دفاع وطن کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا گیا، چنیوٹ میں بھی معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔