دوسری جنگ عظیم کی فتح کے موقع پر جنگ بندی کی جا رہی ہے، روسی وزارت خارجہ(Russia foreign ministry)۔روس نے 8 مئی سے 10 مئی تک عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی دوسری جنگ عظیم میں فتح کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر کی جا رہی ہے۔
وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا مقصد تاریخی دن کی مناسبت سے پرامن ماحول کو یقینی بنانا ہے اور اس دوران فوجی کارروائیاں محدود رہیں گی۔
مزید پڑھیں:امریکی مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا، جزوی نقصان
روس نے اس اقدام کو ایک علامتی اور تاریخی اہمیت کا حامل فیصلہ قرار دیا ہے جو عالمی سطح پر فتح کے دن کی یاد کو اجاگر کرتا ہے۔












جمعرات 7 مئی 2026 