معروف یوٹیوبر رجب بٹ(Rajab Butt) نے سوشل میڈیا پر ان کے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے موزانے کے حوالے سے باتوں کا جواب دے دیا۔
حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے انکشاف کیا کہ وہ کسی ایسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہیں کہ ان کا مقابلہ سلمان خان جیسے بڑے سٹار سے کیا جائے۔
انہوں نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ مجھے کبھی بھی یہ خوش فہمی نہیں رہی ہے کہ میں سلمان خان کی طرح ہوں، ہاں، جب میں نویں جماعت میں تھا تو میں نے ان کی نقل ضرور کی تھی، ان کو دیکھ کر ہی میں نے اپنے دونوں کان چھدوائے تھے اور باڈی بلڈنگ کا شوق بھی ان ہی کو دیکھ کر شروع ہوا تھا۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کی طرح ہاتھ ہلانے والا کوئی خاص سین نہیں تھا بلکہ ایک سادہ سی ملاقات تھی جہاں مداح شور مچا رہے تھے، کچھ میرا نام پکار رہے تھے تو کچھ شاعری سنا رہے تھے، تو میں نے باہر نکل کر ان کی محبت کے جواب میں صرف ہاتھ ہلا دیا، اس بات پر لوگوں نے مجھے یہ کہہ کر ٹرول کرنا شروع کر دیا کہ میں سلمان خان بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کی 7 کروڑ روپے واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
یوٹیوبر نے مزید کہا کہ سلمان خان کا ایک بالکل الگ اور بڑا مقام ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اس مقام کو پانے کیلئے وقف کی ہے، ان کا اپنا ایک الگ نظام اور قد کاٹھ ہے جس کا مجھ سے کوئی موازنہ نہیں بنتا، لیکن اس سب کے باوجود میرا مذاق اڑایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنے کو اور کچھ نہیں ہے اسی لئے وہ ایسی باتیں کرتے ہیں۔












جمعہ 8 مئی 2026 