نواز شریف(Nawaz Sharif) کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پارلیمانی بورڈ کے دیگر ارکان میں خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمن، محمد صفدر اور برجیس طاہر شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی
اس کے علاوہ شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر، مشتاق منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری طارق فاروق بھی بورڈ کے ارکان میں شامل ہیں۔
اجلاس میں نجیب نقی خان، افتخار گیلانی اور چوہدری عبدالرحمن بھی شریک ہیں۔












جمعہ 8 مئی 2026 