قطر سے سستی ایل این جی ملنے کی اُمید، پاکستان نے کم ترین بولیاں مسترد کردیں

Calender Icon جمعہ 8 مئی 2026

پاکستان نے فی الحال ایل این جی(LNG) اسپاٹ کارگوز کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو قطر سے مزید سستی ایل این جی ملنے کی امید ہے، جس کے باعث پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے عالمی مارکیٹ میں موصول ہونے والی کم ترین بولیاں بھی مسترد کر دی ہیں۔

پی ایل ایل نے بی پی سنگاپور اور ٹوٹل انرجیز کی جانب سے دی گئی کم ترین بولیوں کو مسترد کیے جانے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان کو قطر سے طویل مدتی معاہدے کے تحت مزید سستی ایل این جی ملنے کے امکانات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو قطر سے 2 ایل این جی کارگوز ’’ٹرم کنٹریکٹ‘‘ ریٹ پر ملنے کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ قطر سے ایل این جی برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد نرخ پر مل سکتی ہے، جبکہ قطر کی جانب سے ایل این جی کارگوز کی دستیابی کے مثبت اشارے بھی موصول ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:صوبہ سندھ میں 2014 میں دریافت شدہ تیل و گیس کے ذخائر پیداوار میں تبدیل

ذرائع نے مزید بتایا کہ ممکنہ قطری کارگوز آبنائے ہرمز کے راستے پاکستان پہنچائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت سستی درآمدی گیس کے ذریعے توانائی لاگت میں کمی کے لیے متحرک ہے ۔ اس سلسلے میں ایل این جی اسپاٹ مارکیٹ کے بجائے طویل مدتی معاہدوں کو ترجیح دی جائے گی۔