محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب(north east punjab) کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 11 سے 13 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں خطرناک موسم کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 11 سے 13 مئی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں “سپر سیل” بننے کی توقع ہے جس کے باعث موسم انتہائی شدت اختیار کرسکتا ہے۔
لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں جبکہ تیز ہوائیں کمزور انفراسٹرکچر کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی فوج کی جانب سےخلیج عمان میں نشانہ بننے والا ایرانی جہاز ’توسکا‘ کراچی پہنچ گیا
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔












جمعہ 8 مئی 2026 