پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 4.98 فیصد بڑھا

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج(PSX) میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 4.98 فیصد بڑھا۔

انڈیکس ایک ہفتے میں 8121 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 71 ہزار 115 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 10741 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 73 ہزار 274 رہی جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 62 ہزار 532 رہی۔

مزیدپڑھیں:فیکٹ چیک: مسجد میں جھگڑے کی ویڈیو کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، یہ واقعہ بھارت کا ہے

بازار میں ہفتہ بھر میں 4.36 ارب شیئرز کے سودے 210 ارب روپے میں ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہفتے میں 880 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 903 ارب روپے ہو گئی۔