کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کراچی کا موسم(Weather) گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 4.98 فیصد بڑھا

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔