امریکی انسدادِ دہشتگردی (American counterterrorism) سے متعلق 2026 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں ہونے والے ایبی گیٹ حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے مرکزی ملزم کو واقعے کے صرف 43 روز کے اندر حراست میں لیا گیا، جسے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری اور حوالگی پر اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گےمزید پڑھیں؛
دستاویز کے مطابق امریکا نے القاعدہ، داعش خراسان اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عالمی سطح پر دہشتگردی کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔
رپورٹ میں داعش اور القاعدہ کو بدستور سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون بڑھا رہا ہے، تاکہ دہشتگرد گروہوں کے نیٹ ورکس اور سرگرمیوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔












ہفتہ 9 مئی 2026 