معرکۂ حق (The fight for truth) کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر کل صبح 8 بج کر 40 منٹ پر جی ایچ کیو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سید عاصم منیر ہوں گے، جبکہ ظہیر بابر سدھو اور نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ایبی گیٹ حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری، امریکی رپورٹ میں پاکستان کے کردار کا ذکرمزید پڑھیں؛
اس موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے، جبکہ تقریب میں قومی جذبے اور عسکری وقار کی جھلک نمایاں ہوگی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گے، جس میں ملکی دفاع، قومی یکجہتی اور سیکیورٹی صورتحال پر اظہارِ خیال متوقع ہے۔
یومِ معرکۂ حق اس عزم کی تجدید سمجھا جا رہا ہے کہ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔












ہفتہ 9 مئی 2026 