معرکۂ حق (The fight for truth) کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغامات میں قوم اور مسلح افواج کی جرات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، حکمتِ عملی اور جرات مندانہ فیصلوں کو معرکۂ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور شاہینوں کی غیرمعمولی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے بھی قومی دفاع میں بھرپور کردار ادا کیا۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہے، جس نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور مگر متوازن جواب دے کر دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کا واضح پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی بھارتی کوشش کو “آبی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں؛آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی قرارداد کی حمایت پر ایران کا سخت ردعمل
صدر مملکت نے افغانستان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان خطے میں توازن اور استحکام کی علامت بن کر ابھرا ہے، جبکہ ایران اور امریکا تنازع میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے انعامات پر شکر ادا کرنے کا دن ہے اور پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔
وزیراعظم نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے محافظ فولادی دیوار بن کر دفاعِ پاکستان کے لیے ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذ پر افواجِ پاکستان نے ملک کو ناقابلِ تسخیر قوت بنایا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی جھکایا جا سکتا ہے۔ دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ملک اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس ہے۔
مزید پڑھیں؛قطر سے پاکستان آنے والا ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز کی جانب روانہ
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت اور حکمتِ عملی کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا، جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے اور ایران۔امریکا تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، صدر اور وزیراعظم کے پیغامات، قوم کے عزم کو خراجِ تحسین
معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغامات میں قوم اور مسلح افواج کی جرات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں؛بھارت نے جدید اگنی میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، حکمتِ عملی اور جرات مندانہ فیصلوں کو معرکۂ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور شاہینوں کی غیرمعمولی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے بھی قومی دفاع میں بھرپور کردار ادا کیا۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہے، جس نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور مگر متوازن جواب دے کر دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کا واضح پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی بھارتی کوشش کو “آبی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں؛نائجیریا میں فرانسیسی میڈیا کے 9 ادارے معطل، صحافتی تنظیموں کی مذمت
صدر مملکت نے افغانستان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان خطے میں توازن اور استحکام کی علامت بن کر ابھرا ہے، جبکہ ایران اور امریکا تنازع میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے انعامات پر شکر ادا کرنے کا دن ہے اور پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔
وزیراعظم نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے محافظ فولادی دیوار بن کر دفاعِ پاکستان کے لیے ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذ پر افواجِ پاکستان نے ملک کو ناقابلِ تسخیر قوت بنایا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی جھکایا جا سکتا ہے۔ دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ملک اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس ہے۔
مزید پڑھیں؛امریکی اخبار کا دعویٰ: روس بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے ایران کو ڈرونز اور دیگر سامان فراہم کر رہا ہے
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت اور حکمتِ عملی کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا، جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے اور ایران۔امریکا تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

ہفتہ 9 مئی 2026 