قطر سے پاکستان آنے والا ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز کی جانب روانہ

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

قطر (Qatar) سے پاکستان کے لیے روانہ ہونے والا ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے بھرا یہ ٹینکر قطر کے شہر راس لفان میں واقع الخریطیات ٹرمینل سے روانہ ہوا۔

رپورٹ میں فنانشل مارکیٹ ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارے ایل ایس ای جی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹینکر کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد پاکستان کی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچنا ہے۔

مزید پڑھیں؛معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد

واضح رہے کہ راس لفان دنیا میں ایل این جی برآمد کرنے والے سب سے بڑے مراکز میں شمار ہوتا ہے اور عالمی توانائی تجارت میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کے راستے گزرنے والی بحری نقل و حرکت پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ گزرگاہ دنیا کی توانائی سپلائی کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔