دنیا میں کوئی بھی طاقت پاکستانی افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتی، یہ ملکی حرمت کے تقدس کی جنگ تھی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی(Faisal Abbasi)، شہدا وغازیوں کو سلام پیش کرتاہوں، وزیراعلی سند ھ مرادعلی شاہ
معرکہ حق میں شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرپاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں پروقار تقریب کاانعقادکیاگیا۔وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معرکہ حق جنگی فتح نہیں بلکہ ملک کی حرمت کے تقدس کی جنگ تھی، آئندہ خودمختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش پر جواب اس کی سوچ سے زیادہ شدید اور برق رفتار ہوگا، پاکستان کی سلامتی اور آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہاکہ پاکستانی عوام وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے،پاک بحریہ نے سمندری حدود کی حفاظت کویقینی بنایا۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت اعلی حکومتی و عسکری شخصیات نے شرکت کی ۔وزیراعلی سندھ نے اس موقع پریادگار شہدا پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی،تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پیش کیاگیا۔
مزیدپڑھیں:روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کااشارہ دیدیا
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معرکہ حق کے شہدا وغازیوں کو سلام پیش کرتاہوں، مسلح افواج نے ملک کی سلامتی میں اپنا اہم کردار ادا کیا، مسلح افواج نے دشمن کوایسا سبق سکھایا کہ وہ یاد رکھیگا،بحریہ ہماری سمندری حدود کی محافظ ہے،مسلح افواج نے سرحدوں کو محفوظ بنایا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بنیان مرصوص، معرکہ حق نے واضح پیغام دے دیا کہ ملک کے خلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،
عوام اور ملک کی تمام سیاسی طاقتیں عسکری افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ سال آج کے دن دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی افواج کس قدر قابل ہیں، دنیا میں کوئی بھی طاقت پاکستانی افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتی، بنیان مرصوص، معرکہ حق نے واضح پیغام دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری ہمارے لیے سب سے پہلے ہے، عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بنیان مرصوص میں شہیدوں اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بھارت نے میدان میں شکست کے بعد پروپیگنڈا کا سہارا لیا اور وہاں بھی منہ کی کھائی۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی پرامن قوم ہے، اگر خود مختاری پر بات آئی تو بھرپور جواب ملے گا۔














اتوار 10 مئی 2026 