پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کی تاریخی رسوائی کا پیش خیمہ ثابت ہوا

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

بے بنیاد الزامات کی آڑ میں شروع کیا جانے والا پہلگام فالس فلیگ آپریشن (Pahalgam False Flag Operation)بھارت کی تاریخی رسوائی کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔

اپنی سکیورٹی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر جنگی جنون کو ہوا دینے والے بھارت کو افواج پاکستان کے دندان شکن جوابی وار کی وجہ سے منہ کی کھانا پڑی، حق پر ڈٹے پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کر دئیے۔

مزیدپڑھیں:معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پرامریکہ میں تقریبات

پاکستان کی قومی و عسکری قیادت نے عزم و جرات سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، اور ملک کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مسلح افواج کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے۔یہ وہ عظیم الشان فتح کا دن ہے جب آپریشن بنیان مرصوص کے غازیوں نے مودی کے سندور کو تندور میں جھونک دیا۔