وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے قطر کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں جاری امن کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
پاکستان نے امن اقدامات کیلئے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت پر تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے امن کی جاری کوششوں کیلئے تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے ریاست قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو تہہ دل سے تہنیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ وہ امیر قطر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے دورے سے پاکستان اور قطر کی پائیدار شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں مدد ملے گی۔














اتوار 10 مئی 2026 