فردوس جمال نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ بعض اوقات خاموش رہنا بھی ضروری ہوتا ہے: اورنگزیب لغاری

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

پاکستان کے سینئر اداکار اورنگزیب لغاری(Aurangzeb Laghari) نے سینئر اداکار فردوس جمال کے بارے میں ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا بیان دے دیا۔

اورنگزیب لغاری نے پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں 6 دہائیوں سے زائد عرصہ گزارا ہے، انہوں نے حالیہ گفتگو میں فردوس جمال کے حوالے سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ فردوس جمال کو صحیح طرح سمجھ نہیں پائے، میں انہیں پاگل کہتا ہوں اور دنیا بھی یہی کہتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ زیادہ تر مواقع پر درست ہوتے ہیں۔

اورنگزیب لغاری کے مطابق فردوس جمال ہمیشہ اپنے ساتھی فنکاروں سے اختلاف اور جھگڑوں میں پڑ جاتے تھے، لیکن 90 فیصد مواقع پر ان کا مؤقف درست ہوتا تھا۔

مزیدپڑھیں:شوبز شخصیات کو لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھنا چاہیے: فضا علی

انہوں نے مزید کہا کہ فردوس جمال نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ بعض اوقات خاموش رہنا بھی ضروری ہوتا ہے، ہر بات پر لڑنا انسان کی شہرت کو متاثر کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کی ایک مشکل شخصیت کے طور پر پہچان بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ اورنگزیب لغاری اور فردوس جمال نے ماضی کے مقبول ڈرامے وارث میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔