امریکا کیساتھ بات چیت کا مقصد قومی مفادات کا دفاع کرنا ہے ،ایرانی صدر

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ امریکا کیساتھ بات چیت کا مقصد قومی مفادات کا دفاع کرنا ہے۔

ایک بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ،مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا یا پیچھے ہٹنا نہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا،مجوزہ منصوبے میں عارضی جنگ بندی کے بجائے جنگ کے مستقل خاتمے پر بات کی گئی۔

ایران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کا مقصد صرف جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہے۔