بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دے کر لا لیگا ٹائٹل جیت لیا

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 0-2 سے شکست دے کر 29ویں مرتبہ لا لیگا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ناؤ کیمپ میں کھیلے گئے اہم ’ایل کلاسیکو‘ میں فتح کے بعد بارسلونا نے تین میچز باقی رہتے ہوئے لیگ ٹائٹل جیت لیا۔

ہانسی فِلک کی زیر قیادت بارسلونا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 پوائنٹس حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر موجود ریال میڈرڈ پر 14 پوائنٹس کی فیصلہ کن برتری قائم کرلی۔

بارسلونا نے پورے سیزن میں صرف چار لیگ میچز ہارے ہیں۔

مزیدپڑھیں:امریکی حکومت کا چائلڈ سپورٹ نہ دینے والے والدین کو ’سخت سزا‘ دینے کا فیصلہ

میچ کا آغاز بارسلونا کے لیے بہترین ثابت ہوا۔ نویں منٹ میں مارکس راشفورڈ نے شاندار فری کک پر گیند جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلائی۔

صرف نو منٹ بعد بارسلونا نے دوسرا گول بھی اسکور کر دیا۔ فرمین لوپیز کے کراس پر ڈینی اولمو نے خوبصورت بیک ہیل پاس دیا جسے فیران ٹوریس نے طاقتور شاٹ کے ذریعے گول میں تبدیل کر دیا۔

ریال میڈرڈ نے کھیل میں واپسی کی کوشش کی تاہم بارسلونا کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی۔