محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش(Rain) کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق Islamabad، Rawalpindi اور Murree سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہروں Lahore، Faisalabad، Gujranwala اور Sargodha میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ Peshawar، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جبکہ دیر، چترال، مالاکنڈ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:نئی ایرانی تجاویز احمقانہ ، جنگ بندی معاہدہ وینٹی لیٹر پر سسک رہا ہے؛ ٹرمپ
محکمہ موسمیات کے مطابق Abbottabad، ہری پور اور دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈی آئی خان کے مختلف مقامات پر بھی بارش متوقع ہے۔













منگل 12 مئی 2026 
