امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل(wall street journal) نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران خفیہ طور پر ایران کے اندر کئی حملے کیے۔
ایران کے لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑکنے کے بعد ریفائنری کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملہ اپریل کے اوائل میں اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے والے تھے۔
اخبار کے مطابق ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکا نے خاموشی سے جنگ میں یو اے ای کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو اے ای اور کویت پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ 2800 حملے یو اے ای پر کیے جو اسرائیل پر کیے گئے حملوں سے بھی زیادہ ہیں۔
مزید پڑھیں:ایرانی طیاروں کے حوالے سےسی بی ایس رپورٹ گمراہ کن ہے ،ترجمان
ذرائع کے مطابق ان حملوں سے یو اے ای کی معیشت کو نمایاں نقصان پہنچا، ملازمین کی برطرفیوں اور جبری رخصتیوں میں اضافہ ہوا، ملک کی سکیورٹی حکمت عملی میں بنیادی تبدیلی آئی۔













منگل 12 مئی 2026 
